پیپریکا پاؤڈر ذائقہ اور رنگ کی وجہ سے مختلف کھانوں میں استعمال ہونے والا سب سے مشہور مصالحہ ہے ۔
یہ کالی مرچ ، گھنٹی مرچ اور دیگر خشک مرچ سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ مصالحہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی امریکہ سے نکلا ہے اور بڑی حد تک ہنگری ، اسپین ، جنوبی امریکہ اور کیلیفورنیا میں تیار کیا جاتا ہے۔
پیپریکا پاؤڈر کا رنگ گہرا سرخ سے نارنجی سرخ تک مختلف ہوسکتا ہے، عام طور پر پکوان جیسے گلش ، پیزا،چکن فرائز وغیرہ پر چھڑکا جاتا ہے۔
یہ ہنگری کا قومی مصالحہ بھی ہے، جوکہ بنیادی طور پر چاول ، سوپ اور ساسج کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ انگریزوں کی ٹوئٹس کا فی وائرل ہو رہی ہیں جنھہں پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ پیپریکا پاؤڈر کیسے بنتا ہے اور یہ کوئی درخت یا پودا نہیں۔۔
انگریزوں کے دلچسپ ردعمل
ٹویٹر صارف نے لکھا کہ جب انہیں یہ پتا چلا تو وہ کتنی حیران تھیں۔
اس خبر کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بے چین مذکورہ ٹویٹر صارف نے لکھا، ”یہ جاننا کہ پیپریکا صرف خشک اور پسی ہوئی سرخ مرچیں ہوتی ہیں، واقعی چونکا دینے والی تھا۔“
انہوں نے لکھا، ”نا جانے مجھے کیوں لگا کہ کہیں پیپریکا کا درخت ہوتا ہوگا۔“
اس ٹویٹ کے بعد دیگر کئی افراد ایسے سامنے آئے جو پہلی بار یہ جان کر حیران تھے۔
ایک صارف نے لکھا، ”میں قسم کھا کر کہہ سکتی تھی کہ پیپریکا الگ پودا ہوتا ہے۔“
ایک اور صارف نے لکھا، “میں اس دریافت پر حیران ہوں۔ اب تک میں سوچتا تھا کہ میں اپنے کھانے کو کچھ رنگ دینے کے لیے کوئی غیر ملکی مصالحہ استعمال کر رہا ہوں۔




















