Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسمان پر نیلے رنگ کا جادوئی نظارہ دیکھ کر لوگ حیران

امریکا کی ریاست ہوائی کے آسمان پر نیلے رنگ کی تیز روشنی والا گول چکرا دیکھا گیا جو جادوئی گمان دے رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات نے رات کے اندھیرے میں آسمان پر بھنور کی شکل والی نیلے رنگ کی تیز روشنی کا نظارہ کیا۔

ماہرین نے یہ نظارہ 18 جنوری کو ریاست ہوائی کے جزیرے مونوکی سے سبارو دور بین کی مدد سے کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کی جانب سے 18 جنوری کے روز ایک نئی سیٹلائٹ لانچ کی گئی تھی اور اس نیلے رنگ کے بھنور کو سیٹلائٹ آربٹل ڈیویلپمنٹ آپریشن سے جوڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلائی جہاز کی زمین پر واپسی؛ ویڈیو وائرل

جب بھی سیٹلائٹ لانچ کی جاتی ہے تو آسمان پر اس طرح کے بھنور کا نظارہ کیا جاتا ہے، یہ نظارہ ریاست ہوائی سے نیوزی لینڈ تک کیا گیا اور اسے فالکن 9 راکٹ کی سرگرمیوں سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے۔

اسپیس ویدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 2022 میں بھی ایسا بھنور دیکھا جاچُکا ہے جب فالکن 9 راکٹ کے اوپری اسٹیج نے بحر الکاہل میں گرنے سے پہلے بچا ہوا ایندھن نکالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مشن 2027: ناسا نے انتہائی اہم اعلان کردیا

متعلقہ خبریں