Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ کچھ کیے بغیر لاکھوں روپے کمانا چاہتے ہیں؟

کیا آپ کچھ کیے بغیر ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ کمانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں، تو ایک تحقیقی کمپنی کی پیشکش ضرور پسند آئے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیپ جنکی نامی امریکی تحقیقی کمپنی کی جانب سے ایک تحقیق کے لیے رضاکاروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

اس کمپنی کی جانب سے رات کو پنیر کھا کر سونے کے عوض ایک ہزار ڈالرز (2 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔

17 Proven Tips to Sleep Better at Night

بنیادی طور پر یہ ایک ملازمت ہے جس کے لیے چند افراد کو منتخب کیا جائے گا۔

اس تحقیق کا مقصد اس پرانی روایت کی حقیقت جاننا ہے کہ کیا واقعی رات کو سونے سے قبل پنیر کھانے سے ڈراؤنے خواب نظر آتے ہیں۔

The 9 Healthiest Types of Cheese

اس کام کے لیے ویب سائٹ پر وضاحت کے ساتھ خواہشمند افراد کے لیے فارم بھی دیا گیا  ہے۔

اس وضاحت کے مطابق منتخب کیے جانے پر ہمارے ماہرین کی جانب سے پنیر کی مختلف اقسام کی فہرست فراہم کی جائے گی جن کو ہر ہفتے کھانا ہوگا۔

پنیر کھا کر سونے والے یہ رضاکار بیدار ہونے کے بعد اپنے خوابوں کو تحریر کریں گے جبکہ نیند کے مجموعی معیار کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

Cheese Là Gì? Tìm hiểu về Cheese và các công dụng của Cheese

اس تحقیق کا آغاز مارچ سے ہوگا اور اس کا دورانیہ 3 ماہ کا ہے۔

رضاکاروں کو مفت پنیر کے ساتھ ساتھ تحقیق کے اختتام پر ایک ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔

How do we use money? - Marbella International University Centre

رضاکاروں کے انتخاب کے لیے چند شرائط بھی رکھی گئی ہیں جیسے ہر فرد کی عمر کم از کم 21 سال ہونا ضروری ہے.

اکیلے سونا ہوگا، نیند کے ایک شیڈول پر عمل کرنا ہوگا جبکہ اسمارٹ واچ یا فٹنس ٹریکر کا مالک بھی ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ پیشکش صرف امریکی شہریوں کے لیے ہے۔

متعلقہ خبریں