لڑکی کی جانب سے ‘فرینڈ زون’ (صرف دوستی تک محدود رکھنا) کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر کروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سنگاپور میں پیش آیا جہاں ‘کے کاشیگن’ نامی نوجوان اپنی دوست ‘نورا تان ‘ کو پسند کرنے لگا لیکن جب اس نے دوستی کو ایک رشتے میں تبدیل کرنا چاہا تو لڑکی نے انکار کرتے ہوئے اسے صرف دوستی تک محدود کر دیا۔
/cloudfront-ap-southeast-2.images.arcpublishing.com/nzme/JILXLLCA44GSIXKLM7CHG2Q66I.jpg)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں 2016 میں پہلی بار ملے، پھر دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہوگئی اور لڑکا، لڑکی پسند کرنے لگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ کی فیملی نے اچھا کھانا نہیں کھلایا، لڑکی نے بریک ایپ کرلیا
لڑکے نے دوستی کو رشتے میں تبدیل کرنے کے لیے لڑکی سے محبت کا اظہار کیا لیکن لڑکی نے انکار کردیا اور اسے صرف دوستی تک ہی محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

لڑکی کی جانب سے انکار سن کر نوجوان نے جذبات کو ٹھیس اور ذہنی صدمہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے لڑکی کے خلاف 30 لاکھ ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کردیا۔
:max_bytes(150000):strip_icc()/GettyImages-83077314-31d4b4d009f443c8ac37ee30eec32800.jpg)
واضح رہے کہ یہ کیس 9 فروری کو عدالت میں پری ٹرائل کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔




















