Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چوہے نے ہیرے کا ہار چوری کرلیا؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں جیولرز کی شاپ سے چوہے نے ہیرے کا ہار چوری کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں “راجیش ہنگنکر” نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں چوہے کو ہیرے کا ہار چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت دکان بند ہوتی ہے تو ایک چوہا ڈسپلے پر لگے ہیروں کا ہار چوری کر کے لے جارہا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا ایک سوراخ سے نکلس اسٹینڈ میں آتا ہے اور ہار کا لاک کھول کر اسے لے کر اسی راستے سے بھاگ جاتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چُکے ہیں اور اس انوکھی واردات پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین میں سوتے ہوئے شخص کہ ساتھ کیا ہواِ؟ ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں