5 جنریشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
وائرل ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین لڑکیاں پہلے اپنی ماں کو سلام کرتی ہیں، جس کے بعد بچیوں کی ماں اپنی ماں سے سلام کرتی ہیں، یعنی نانی سے۔
اسی طرح پھر نانی اپنی ماں سے سلام کرتی ہے، یعنی پر نانی سے، آخر میں پر نانی اپنی والدہ سے سلام کرتی ہیں جو کہ کافی بوڑھی بھی ہیں اور لاٹھی کی مدد سے چل رہی ہیں۔
یعنی اس طرح 5 جنریشن ایک ہی گھر میں موجود ہیں، صارفین بھی یہ دیکھ کر حیران تھے کہ 5 جنریشن ایک ساتھ، کیونکہ آج کے دور میں 2 جنریشن کا نہیں پتہ چلتا ہے۔




















