کیا آپ کو معلوم ہے کہ شرٹس کی آستینوں پر 2 بٹن کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں ایک ٹک ٹاکر نے اس سوال کا جواب دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ’ شرٹس کی آستینوں میں دوسرا بٹن اضافی یا سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتا بلکہ اس کی موجودگی کی ایک خاص وجہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ 2 بٹنوں کو کلائی کی گھڑی کی وجہ سے شرٹس کا حصہ بنایا جاتا ہے، عام طور پر لوگ اپنے بائیں ہاتھ پر کلائی کی گھڑی کو پہنتے ہیں تو آستین کو تنگ ہونے سے بچانے کے لیے اضافی بٹن دیا جاتا ہے‘۔
شاپنگ ٹرالی کہ پیچھے یہ والی جگہ کیوں ہوتی ہے؟ حیرت انگیز وجہ جانیے
آپ جب بھی سامان لینے شاپنگ مال گئے ہوں گے تو ٹرالی کا استعمال تو ضرور کیا ہو گا لیکن کبھی اس میں موجود اس حصے کے بارے میں نہیں جان پائے ہوں گے کہ یہ کیوں ہوتا ہے۔

دراصل ٹرالی میں موجود یہ حصہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ انسان کی کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو وہ ٹرالی میں رکھ کر ظاہر نہیں کرنا چاہتا تو ایسی چیزوں کو اس حصے میں رکھ سکتے ہیں۔
برگر اور فرنچ فرائز کو گتے کے ڈبوں میں دیے جانے کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟ جانیے
برگر کھانے کے شوقین تو تقریباً سبھی ہوتے ہیں خواہ وہ کسی بھی ایج گروپ سے ہوں۔
لیکن کیا آپ کے دماغ میں کبھی یہ سوال آیا ہے کہ دکاندار برگر اور فرنچ فرائز کو گتے کے ڈبوں میں ہی کیوں دیتے ہیں؟
اگر نہیں آیا تو کوئی مسئلے کی بات نہیں کیونکہ جب ہم کوئی چیز خریدتے ہیں تو ہمیں بھوک لگی ہوتی ہے اور اس طرح کے سوالات اس وقت دماغ میں نہیں آتے یہ فارغ وقت میں دماغ میں آنے والے سوالات میں سے ایک ہے۔

خیر ہم آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں، دراصل یہ ڈبا ہم پلیٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں اسی لیے دکاندار ہمیں اس ڈبے میں برگز اور فرنچ فرائز دیتے ہیں۔
فرائنگ پین کے ہینڈل میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے
فرائنگ پین کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن اس کے ہینڈل میں سوراخ کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ عموماً لوگوں کو نہیں پتا ہوتی۔
کیا آپ کو فرائنگ پین کے ہینڈل میں سوراخ کی وجہ پتا ہے اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
دراصل جب ہم کچھ پکا رہے ہوتے ہیں تو چمچ کا استعمال کرتے ہیں اور ہماری عادت ہوتی ہے کہ اس چمچ کو استعمال کے بعد پاس پڑی پلیٹ یا پھر فرائنگ پین کے ڈھکن پر رکھ دیتے ہیں۔

لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کے یہ طریقہ غلط ہے کیونکہ کمپنی نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی فرائنگ پین کے ہینڈل میں یہ سوراخ بنایا ہے تاکہ آپ کھانے میں چمچ چلانے کے بعد اس میں لٹکا سکیں۔




















