Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیر کا لڑکی پر دل دہلا دینے والا حملہ؛ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر نے ایک لڑکی پر حملہ کر دیا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی گاڑی سے اُترتی ہے اور اس ہی دوران ایک شیر آکر اسے دبوچ کر جنگل کی جا نب لیکرچلا جاتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مزید دیکھا جا کستا ہے کہ اس گاری میں دو نوجوان لرکی کو بچانے کے لیے آگےجا تے ہیں لیکن اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں کہ وہ لڑکی کی زندگی شیر سے بچا سکے یا نہیں۔

اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کرہی میرا دل خوفزدہ ہو گیا۔

جبکہ ایکصارف نے کمنٹ کیا کہ یہ لڑکی شاید ہی زندہ بچی ہو۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/10/450569/

 ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں قبل وائرل ہوئی تھی جس میں بھوکی شیرنی ایک تقریب میں داخل ہوئی اور درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے والے شخص کا شکار کرنے کے لیے درخت پر ہی چڑھ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک درخت پر خونخوار شیرنی چڑھتی ہے اور وہ وہاں پہلے سے موجود شخص پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شیرنی کو اوپر آتا دیکھ کر وہ شخص مزید اوپر چڑھتا ہے اور جواب میں اسے لاتیں مار کر نیچے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں