Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسکی بیوی موٹی اسکا بڑا نام ہے؛ ایسا ملک جہاں ’موٹاپا خوبصورتی‘ ہے

مثالی خوبصورتی کا معیار ہر ملک میں مختلف ہوتا ہے اور ہر شخص اسے اسی نظر سے دیکھتا ہے جیسے ان کے ملک میں دیکھا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہےکہ خوبصورتی آنکھوں میں ہوتی ہے لیکن کچھ ممالک میں جسمانی نقص کو بھی  خوبصورتی قرار دیا جا تاہے۔

ماریطانیہ دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں عورت کی خوب صورتی کا معیار اس کا موٹاپا ہے۔

موریطانیہ میں اس وقت تک کسی خاتون کو خوبصورت نہیں مانا جاتا جب تک اس کی توند نہ نکلی ہوئی ہو۔

اس ملک میں لڑکیاں اس معیار کو پانے کے لیے ایسے خصوصی فارمز میں جاتی ہیں جہاں انہیں روزانہ 16 ہزار کیلوریز کا استعمال کرایا جاتا ہے، مگر اس روایت کے نتیجے میں بیشتر لڑکیاں معدے کے امراض کا بھی شکار ہوجاتی ہیں۔

اس ملک کے 55 فی صد مرد یہ سمجھتے ہیں کہ دبتلی پتلی عورت خوب صورت نہیں ہوتی جب کہ 60 فی صد عورتوں کا بھی یہی خیال ہے کہ موٹاپا ان کی خوب صورتی میں اضافے کا باعث ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دبتلی پتلی لڑکی کا رشتہ مانگنے کوئی نہیں آتا جب کہ لڑکی موٹی ہو تو رشتوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔

ماریطانیا کے صحافی  نے اس حوالے سے بتایا کہ ملک میں یہ تصور عام ہی نہیں بلکہ بہت قدیم اور تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے، دبتلی پتلی لڑکیوں کو پسند نہیں کیا جاتا جب کہ فربہ خواتین کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مقامی صحافی کے مطابق ماریطانیہ میں مغرب کے اس تصور کا مذاق اڑایا جاتا ہے کہ لڑکی جتنی دبتلی پتلی ہوگی اتنی خوب صورت مانی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مما آپ موٹی ہیں، بیٹے کی بات سن کر شعیب ملک ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں