Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی پولیس نے ’چاکلیٹ چور‘ کو پکڑ لیا

برطانیہ کی تاریخ کا یہ سب سے منفرد واقعہ ہے، جس میں 32 سالہ چاکلیٹ چور کو گرفتار کیا گیا۔

جوبی پول نے مشہور برطانوی چاکلیٹ کیڈبری کریم ایگ  ایک گودام سے چرائی تھیں اور وہ انہیں لے کر رفوچکر ہورہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

اس کی چوری شدہ  دو لاکھ چاکلیٹس کی کل قیمت 48 ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے جو پاکستانی روپوں میں سواکروڑ روپے سے کچھ زائد بنتی ہے۔

 پولیس کے مطابق چاکلیٹ چور کو شاہراہ سے گزرتے ہوئے چاکلیٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

اس نے دھات کاٹنے والی برقی آری سے گودام کا دروازہ کاتا اور ٹریکٹر لے کر اندر چلاگیا۔ اور دولاکھ چاکلیٹس چورا لیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاکلیٹ کے زیور پہننے والی دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متعلقہ خبریں