ایک خاتون نے ساحل پر ڈائنا سور کے 16 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشان دریافت کرلیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے نارتھ یارک شائر کے ساحل پر سیپیاں ڈھونڈنے کے لیے جانے والی ایک خاتون نے یہ نشان دریافت کیے۔
یہ نشان ممکنہ طور پر 2 ٹانگوں پر چلنے والے therapod ڈائنا سور کے ہو سکتے ہیں۔
پیروں کے نشان سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ڈائنا سور ممکنہ طور پر بہت بڑا ہوگا۔

اس حوالے سے ایک تحقیق کے مطابق یہ نشان اس وقت بنے ہوں گے جب ڈائنا سور آرام کرنے کے لیے ساحل پر رکا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑوں سال قدیم ڈائنا سور کے بچے کا ڈھانچہ مل گیا، تصاویر دیکھیں
ماری ووڈ نامی خاتون نے اسے دریافت کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نشان دیکھ کر یقین نہیں آیا، میں نے اس سے قبل کچھ چھوٹے نشانات دیکھے تھے مگر اتنا بڑا نشان کبھی نہیں دیکھا۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ سوچ کر اچھا لگتا ہے کہ یہ ڈائنا سور ساحل پر گھومنا پسند کرتا تھا۔
یارک شائر کے اس ساحلی حصے کو جراسک کوسٹ بھی کہا جاتا ہے جہاں ماضی میں بھی ڈائنا سور کے پیروں کے نشانات اور فوسلز دستیاب ہوچکے ہیں۔
مگر ایسی دریافت پہلے کبھی نہیں ہوئی اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے میوزیم میں منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی سمیت دیگر پرندے کیا ڈائنا سور کی تبدیل شدہ شکل ہیں؟
واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی یارک شائر جیولوجیکل سوسائٹی میں شائع ہوئے ہیں۔




















