یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل سوار نے اپنے گھر کے8 افراد کو بٹھا کر دنیا کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ موٹر سائیکل پر اسے چلانے والے سمیت چھ سے آٹھ افراد بیٹھے ہوئے ہیں۔
اس شخص نے موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر لکڑی کا تختہ نصب کیا ہوا ہے جس کے دونوں جانب خواتین بیٹھی ہوئی ہیں۔
موٹرسائیکل کے مالک کا یہ انداز کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں کیونکہ ذرا سی بھی لغزش ان تمام افراد کو کسی بھی حادثے سے دوچار کرسکتی ہے۔




















