Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیشنل جیوگرافک کی 2023 کی بہترین تصاویر

آج ہم آپکو نیشنل جیوگرافک کی 2023 کی بہترین تصاویر کے بارے میں بتائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل جیوگرافک کی جانب سے پکچرز آف دی ایئر کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

 یہ مقابلہ امریکا میں بسنے والوں کے درمیان کیا گیا تھا جس کیلئے، قدرت، انسان، جگہیں اور جانوروں کی کیٹیگری کو منتخب کیا گیا تھا۔

فوٹو کارتک سبرامنیم

اس مقابلے کو کارتک سبرامنیم نامی وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے جیتا ہے جو پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر بھی ہیں اور وائلڈ لائف فوٹو گرافی کا شوق رکھتے ہیں۔

فوٹو گرافر نے یہ تصویر الاسکا میں لی ہے اور اس تصویر کیلئے انہیں ایک ہفتے کا وقت لگا۔

فوٹو ریتن دھریہ

اس تصویر کے فوٹو گرافر ریتن دھریہ ہیں اور یہ تصویر آئس لینڈ کے ریکجنز جزیرہ کی ہے جس میں آتش فشاں سے لاوا نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو ایرک ایسٹرل

فوٹو گرافر ایرک ایسٹرل نے منگولیا سے تعلق رکھنے والے ایک شکاری کی تصویر لی ہے جس میں شکاری اپنے گھوڑے پر سوار ہے اور اس نے اپنے ہاتھ پر عقاب کو بٹھایا ہوا ہے۔

فوٹو  الیکس برجر

یہ تصویر آسٹریا کی ہے اور اس تصویر کو الیکس برجر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔

فوٹو ریز سولانو
فوٹو گرافر ریز سولانو نے اس تصویر میں پینگوئن کو دکھایا ہے اور یہ تصویر جنوبی جارجیا کے جزیرے کی ہے۔

فوٹو تیہومیر تریچکوف
یہ تصویر شمالی کیرولائنا کی ہے جسے فوٹو گرافر تیہومیر تریچکوف نے عکس بند کیا ہے اور اس تصویر میں درخت دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

فوٹو ڈبلیو کینٹ ولیمسن

یہ تصویر امریکی ریاست واشنگٹن کی ٹپسو جھیل کی ہے، جسے فوٹو گرافر ڈبلیو کینٹ ولیمسن نے اپنے کیمرے سے لیا ہے۔

فوٹو این لی
فوٹو گرافر این لی نے یہ تصویر پیرو کی نمک کی کان سے لی ہے۔

متعلقہ خبریں