Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چور کو بوڑھے آدمی پر گولی چلانا مہنگا پڑگیا

چور کو ایک بوڑھے آدمی پر گولی چلانا مہنگا پڑگیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بوڑھے شخص نے اپنے اوپر پستول تاننے والے چور کو دھول چٹا دی۔

یہ ویڈیو ایک سپر اسٹور کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص کیش کاؤنٹر پر موجود کیشیئر کو دھمکا رہا ہے جبکہ قریب کھڑے بوڑھے پر بھی پستول تان لیتا ہے۔

بوڑھا اس کی حرکت پہ گھبرائے بغیر بے حد سکون سے اپنا چشمہ اتار کر کاؤنٹر پر رکھتا ہے۔

اتنے میں چور کے پیچھے ایک شخص نمودار ہوتا ہے اور چور اسے بھی دھمکانے کے لیے پلٹ جاتا ہے، اس کے پلٹتے ہی بوڑھا اس پر جھپٹتا ہے اور اسے دبوچ لیتا ہے، کھینچا تانی میں چور کی بندوق بھی نیچے گر جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

بوڑھے کی جرات دیکھ کر اسٹور کے ملازمین بھی حرکت میں آتے ہیں، ایک ملازم نیچے گری بندوق اٹھاتا ہے، اس اثنا میں چور دوسری طرف سے نکل کر دروازے کی طرف بھاگتا ہے لیکن دروازے پہ ایک ملازم اسے چھاپ لیتا ہے۔

اس کے بعد بوڑھا اور ایک اور ملازم وہاں پہنچ کر چور کو قابو کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں