Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوان کو گھوڑے پر بیٹھنا مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل

ایک نوجوان کو گھوڑے پر بیٹھنا مہنگا پڑگیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں گھوڑے نے نوجوان کو اُٹھا کر پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گھوڑے پر سوار ہونے کے لیے دوڑتا ہوا آتا ہے لیکن گھوڑا اچھل کر اس کے چہرے پر لات مار کر اسے دور پھینک دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں