آج ہم آپکو بتائیں گے کہ تھیلی میں فوائل کی گولیاں ڈال کر لٹکانے سے کیا ہوتا ہے۔
گرمیوں میں گھر میں مکھیاں آنے سے ہر کوئی پریشان ہوجاتا ہے جبکہ اُن کو بھگانا بھی کبھی کبھار بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
لیکن اب آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم آپکو اس کا نہایت ہی آسان حل بتائیں گے۔
ایک فوائل پیپر لے کر اسکی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں۔
اس کے بعد ایک تھیلی میں پانی بھر کر اس میں گولیاں ڈال کر تھیلی کا منہ بند کردیں اور اسے کچن کے دروازے یا گھر کے دروازے کے پاس کہیں لٹکا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بتی کو پانی میں بھگو کر کچن میں رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟جانیے
ایسا کرنے سے گھر اور کچن میں مکھیاں نہیں آئیں گی۔
کڑی پتے کو جلا کر بستر کے نیچے رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے
دورِ قدیم سے کھانوں کا ذائقہ اور خوشبو میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹی کڑی پتے کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ سر درد، دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روئی کو پانی میں بھگو کر کچن میں رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جانیے
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کڑی پتے کو جلا کر بستر کے نیچے رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اس موسم میں مچھروں، مکھیوں اور دیگر حشرات کا ڈیرہ جما ہوا ہے، ایسا کرنے سے آپ کو ان مچھروں سے بھی نجات ملے گی اور اکثر رات کے وقت مچھر کے شکار سے بھی بچ جائیں گے۔
کڑی پتے کیونکہ فضاء کو صاف کرنے میں بھی مفید سمجھے جاتے ہیں لہٰذا سانس کی بیماری یا دھول مٹی سے الرجی میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔
بستر کے نیچے اس کو رکھنے سے چوہے بھی بھاگ جاتے ہیں اور رات کو اگر اس کی دھونی پیروں میں دی جائے تو پیروں کی سوجن اور ورم میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچن میں چاک رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جانیے




















