Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیرس فیشن ویک میں منفرد منظر، ماڈلز کی گھوڑوں کیساتھ واک

پیرس فیشن ویک میں خوبرو ماڈلز نے ڈیزائنز ڈریسز پہن کر  گھوڑوں کیساتھ ریمپ واک کی اور سب کو اس منفرد منظر سے حیران کردیا۔

پیرس فیشن ویک 2023 میں ڈیزائنر سٹیلا میک کارٹنی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں ماڈلز سے پہلے گھوڑوں نے ریمپ پر انٹری دی اور پھر حاضرین کے سامنے گھوڑوں کی موجودگی میں ماڈلز نے جلوے بکھیرے۔

سٹیلا میک کارٹنی نے اس سال اپنی کلیکشن میں چمڑے کا استعمال کیے بغیر ماحول دوست ملبوسات شامل کرکے جانوروں کے حقوق اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

میک کارٹنی کا کہنا تھا کہ ان کی کلیکشن میں جانوروں کی کھال یا بال جیسی کوئی ایسی چیز استعمال نہیں کی گئی جس سے کسی جانور کو نقصان پہنچا ہو یا اسے مارا گیا ہو۔

ڈیزائنر نے گھوڑوں کے پرنٹ پر مبنی اپنی خصوصی کلیکشن بھی متعارف کروائی جبکہ دیگر ماڈلز نے خاتون ڈیزائنر کی بہن اور والدہ کی کھینچی ہوئی گھوڑوں کی تصاویر تھام رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن فیشن ویک میں ’راستہ‘ کی نمائش

متعلقہ خبریں