Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسمان پر پُراسرار چیز دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

آسمان پر پُراسرار چیز دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں رات کے وقت آسمان پر ایک پر پُراسرار چیز کو دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان میں بادلوں کی موجودگی میں ایک عجیب سی چیز نمودار ہو رہی ہے جو کسی خلائی جہاز کی طرح نظر آتی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ عجیب و غریب چیز چاند کے قریب سے بھی گزر رہی ہے۔

یہ منظر کہا دیکھا گیا اس سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی اس چیز سے متعلق کچھ بتایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان کو گھوڑے پر بیٹھنا مہنگا پڑگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک شخص گھوڑے پر سوار ہونے کے لیے دوڑتا ہوا آتا ہے لیکن گھوڑا اچھل کر اس کے چہرے پر لات مار کر اسے دور پھینک دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں