Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسمان سے کیڑوں کی بارش؛ ویڈیو نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

آسمان سے زندہ کیڑوں کی بارش دیکھ کر لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں آسمان سے زندہ کیڑوں کی بارش ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سڑک پر قطار میں کھڑی گاڑیوں پر سیکڑوں کی تعداد میں کیڑے واضح طور پر نظر آرہے ہیں تاہم زیادہ تر کیڑے مردہ حالت میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ چین کا شہر “بیجنگ” ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں مچھلیوں کی بارش

اس عجیب وغریب واقعے کے بعد بیجنگ میں لوگوں نے اپنی حفاظت کیلئے چھتریوں کا استعمال شروع کردیا ہے لیکن تاحال چینی حکام کا اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے جبکہ صارفین اس پر مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں