Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چلتی گاڑی سے پیسے لٹانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایک نوجوان کی چلتی گاڑی میں سے پیسے لٹانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو مصروف شاہراہ پر چلتی گاڑی میں سے نوٹ اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بھارت کے ریاست ہریانہ کے شہر گروگام میں ایک شخص نے ویب سیریز ’فرزی‘ کے سین سے متاثر ہو کر سڑک پر نوٹ نچھاور کیے جس پر پولیس حرکت میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو گھوڑے پر بیٹھنا مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل

اے سی پی وکاس کوشک کے مطابق نقدی نچھاور کرنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ شخص کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں