Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چلتی گاڑی سے پیسے لٹانے والا یوٹیوبر گرفتار

چلتی گاڑی سے پیسے لٹانے والے یوٹیوبر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ریاست ہریانہ کے شہر گروگام میں ایک شخص نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی ویب سیریز ‘فرضی’ کے پیسے اڑانے والے سین سے متاثر ہو کر سڑک پر نوٹ نچھاور کیے۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ پرتال کرتے ہوئے نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر جروور سنگھ کالسی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق جب اُن کے علم میں یہ بات آئی تو ہم نے بروقت کارروائی کی، ہمیں پتہ چلا کہ یوٹیوبر سڑک پر گاڑی سے پیسے اڑا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چلتی گاڑی سے پیسے لٹانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  پولیس نے انڈین پینل کوڈ کے تحت یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

یوٹیوبر کے علاوہ اس کے دو دوست ، جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ویڈیو بنارہے تھے، ان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر جروور سنگھ سے پیسے برآمد کرلیے گئے ہیں تاہم وہ گاڑی حاصل کرنا اب بھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو گھوڑے پر بیٹھنا مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں