اگر آپ کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں تو آپ نے کی بورڈ کے نیچے اسٹینڈ دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ ان کی وجہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
اس حوالے سے اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کا مقصد کی بورڈ کا توازن بہتر کرنا ہوتا ہے، لیکن یہ خیال غلط ہے۔
درحقیقت اس کا مقصد کی بورڈ کی کیز کو زیادہ آسانی سے دیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کمپیوٹر کی بورڈ کے حروف ایف اور جے پر لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے
اس اسٹینڈ کو کھولنے سے کی بورڈ پر ٹائپ کرنے والے افراد کو کیز زیادہ آسانی سے نظر آتی ہیں، مگر اسے بند رکھنے سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔
دوسری جانب اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کی بورڈ کا استعمال اسٹینڈ کو بند کر کے کریں کیونکہ ایسا کرنے سے ٹائپنگ کے دوران کلائی پر دباؤ نہیں پڑتا۔




















