Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ دنیا کی طاقتور ترین کار کیوں ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

تصویر میں نظر آنے والی یہ گاڑی 1970 میں بنائی گئی جو دنیا کی طاقتور ترین گاڑی مانی جاتی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1970 میں بننے والی دی بیسٹ گاڑی کو دنیا کی طاقتور ترین گاڑی اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں دوسری جنگ عظیم کے دوران استعمال ہونے والے طیارے کا انجن لگایا گیا ہے۔

یہ گاڑی 1970 میں بنائی گئی تھی لیکن یہ طاقتور گاڑی 1974 میں بنی، جب جان ڈوڈ نامی گاڑی بنانے والے شخص نے اس میں برطانوی لڑاکا طیارے کا انجن نصب کیا۔

 اس کا اعتراف گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی کیا اور 1977 میں مذکورہ گاڑی کو دنیا کی طاقتور ترین گاڑی قرار دے دیا تھا۔

گاڑی کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ اس کی رفتار 418 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے لیکن اب تک یہ بات ثابت نہیں ہوسکی ہے۔

اس میں نصب میٹر کے مطابق یہ اب تک صرف 16 ہزار 93 کلومیٹر تک چلی ہے اور بہترین حالت میں ہے۔

واضح رہے کہ گاڑی کے تخلیق کار جان ڈوڈ گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کی فیملی نے گاڑی کو 87 ہزار 800 ڈالر میں فروخت کر دیا۔

متعلقہ خبریں