Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اونچی عمارتوں کی چھتوں سے چھلانگیں لگاتے 3 دوستوں کی ویڈیو وائرل؛ کمزور دل افراد نہ دیکھیں

اونچی عمارتوں کی چھتوں سے چھلانگیں لگاتے 3 دوستوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں 3 دوستوں کو اونچی عمارتوں کی چھتوں سے چھلانگیں لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 دوست ایک جگہ سے دوسری جگہ چھلانگ لگا رہے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی حفاظتی سامان کے۔ اس کھیل میں وہ رکے بغیر مسلسل تیز تیز چلتے ہوئے دیواروں پر کودتے اور پھلانگتے ہیں اور ایک عمارت سے دوسری عمارت پر پہنچ جاتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارف وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’ اسے دیکھ کر مجھ پر کپکپاہٹ ہو رہی ہے ‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ تو ’مجھے یہ دیکھ کر پریشانی ہورہی ہے کہ کیا یہ واقعی اصلی ہے؟؟

اس کھیل کا نام ’ ایپک پارکور ‘ ہے اور یہ ایسا خطرناک کھیل ہے جس میں کسی کی جان جا سکتی ہے یا پھر ہاتھ پاؤں ٹوٹنے سے معذوری زندگی بھر کا روگ بن جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں