Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پائلٹ نے جہاز کا سفر کرنے سے ڈرنے والی خاتون کا ڈر کیسے ختم کیا؟

ایک پائلٹ نے جہاز کا سفر کرنے سے ڈرنے والی خاتون کا ڈر ختم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برٹش ائیرویز کی پرواز کے دوران پیش آیا جہاں اٹلی سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیا بکلے کو جہاز میں سفر کرنے سے ڈر لگ رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون جہاز میں چڑھنے سے بھی ڈر رہی تھی، اس دوران  پائلٹ نے ان کے خوف کو ختم کرنے کیلئے خاتون کے ہاتھ میں ایک کاغذ تھما دیا۔

اس کاغذ میں جہاز کے  cross-section کی تصویر بنائی گئی تھی جس کے ذریعے مسافر خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ کیسے جہاز محفوظ طریقے سے اڑان بھرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کی وہ نشستیں جن پر حادثے کی صورت میں جان بچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے

بعد ازاں خاتون جولیا بکلے نے پائلٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹوئٹر پر پائلٹ کے دی گئی تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کیسے کیپٹن ڈیل نے ان کے 80 فیصد خوف کو کم کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پائلٹ کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پائلٹ کی ہوائی جہاز اڑانے کے دوران قرآن کی تلاوت کرتے ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں