Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپکے ہاتھ کا انگوٹھا آپکی شخصیت سے متعلق کونسا اہم راز بتاتا ہے؟

 آج آپکو بتائیں گے کہ آپکے ہاتھ کا انگوٹھا آپکی شخصیت سے متعلق کونسا اہم راز بتاتا ہے۔

اس تصویر میں مختلف اقسام کے انگوٹھے موجود ہیں اب اس بات کا فیصلہ آپ خود کریں کہ آپ کا انگوٹھا ان میں سے کونسا ہے۔

image

اے

اگر آپ کے انگوٹھے کے دونوں بند آپس میں برابر ہیں تو آپ ایک متوازن شخصیت کے حامل فرد ہیں۔

image

ایسے لوگ جلد غصے میں نہ آنے والے اور باتوں کے شوقین ہوتے ہیں۔

بی

اگر آپ کا انگوٹھا اس قسم کا ہے تو آپ کمال پسند ہیں بہترین سے کم پر راضی ہونے والے نہیں ہیں۔

image

ایسے لوگوں کے انگوٹھے کا اوپری حصہ نچلے حصے سے بڑا ہوتا ہے یہ اپنے تخیلات کے حوالے سے بہت منفرد سوچ کے حامل ہوتے ہیں اور اپنے خوابوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ پسند نہیں کرتے ہیں لوگ ان کی راست بازی کے سبب ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔

سی

اس قسم کے انگوٹھے والے افراد کا دوسرا بند پہلے بند سے بڑا ہوتا ہے۔

image

ایسے لوگ بہت محنت کش ہوتے ہیں اور یہ لوگ زندگی کی تمام مشکلات کا مقابلہ بہت بہادری اور حوصلے سے کرنے والے ہوتے ہیں یہ لوگ بہت اسمارٹ اور ذہین ہوتے ہیں۔

ڈی

ایسے لوگوں کا انگوٹھا لچکدار ہوتا ہے جو کہ ان کے مزاج کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ لوگ ہر قسم کے حالات میں ڈھل جانے والے ہوتے ہیں، ان کو آرٹ اور دیگر فنون لطیفہ سے خصوصی شغف ہوتا ہے۔

image

ایسے لوگ اپنے مقاصد کے لیے صرف محنت ہی کا استعمال نہیں کرتے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی ذہانت کو بھی کام میں لاتے ہیں۔

ای

ایسے لوگوں کے انگوٹھے سخت، سیدھے اور بے لچک ہوتے ہیں اور اس کا براہ راست اثر ان کے مزاج پر بھی پڑتا ہے۔

یہ لوگ بہت کرخت ، ضدی اور اپنی بات پر ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں۔

image

جذبات کے حوالے سے یہ لوگ پتھر کی طرح ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ زبان کے دھنی اور بات پر ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ فوری فیصلہ کرنے والے اور اس فیصلے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچانے والے ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں