Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لڑکی نے پیچھا کرنے والے نوجوان کی چھترول کر دی؛ ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی طالبہ نے پیچھا کرنے اور مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے نوجوان کی چھترول کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ لڑکی اپنے ہاسٹل سے کالج جا رہی تھی کہ ایک نوجوان نے اس کا پیچھا کیا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

لڑکے کی اس حرکت پر اس نے گھبرانے اور ڈرنے کے بجائے بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی حفاظت کرتے ہوئے اس شخص پر سرعام چپلوں کی بارش کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طلبہ نوجوان کو چپل سے مار رہی ہے جس پر وہ نوجوان جوابی حملہ نہیں کرتا بلکہ مقامی لوگوں سے درخواست کرتا ہے کہ اسے جانے دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں