Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ سائنس کا جواب سامنے آگیا

پہلے مرغی آئی یا انڈہ ؟ اس سوال کا جواب سائنسدانوں نے دیدیا ہے۔

ایک طویل عرصے سے لوگ اس سوال پر بحث کرتے آ رہے ہیں کہ ‘دنیا میں پہلے مرغی آئی یا انڈا؟ ‘ ، لیکن آج تک کسی کو بھی اس سوال کا جواب نہیں مل سکا۔

سالوں سے چھڑی اس بحث کے حوالے سے جرنل نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے محققین نے ایک خیال پیش کیا کہ موجودہ دور میں انڈے دینے والے پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کے آباؤ اجداد نے بھی دیگر جانوروں کی طرح ہی اپنے بچوں کو جنم دیا تھا۔

محققین نے اس عقیدے کو بھی چیلنج کیا ہے کہ جو جانور بچے پیدا کرتے ہیں ان کے بچوں کی پیدائش سے قبل مادہ کے پیٹ میں نشونما ایک سخت خول والے انڈے میں ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے تمام جانور جو بچے دیتے ہیں انکی مادہ کے جسم میں نشونما پانے والے انڈے، ان تمام جانوروں کے انڈوں سے مختلف ہوتے ہیں جنکے بچہ پیدا کرنے کے طریقے میں پہلے انڈا دیا جاتا ہے اور پھر وہ بعد میں بچہ انڈے سے باہر آجاتا ہے۔

بچے پیدا کرنے والی جانور مادہ کے پیٹ میں نشونما پانے والے انڈوں کا بیرونی خول سخت نہیں ہوتا بلکہ نرم جھلیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام جانوروں میں بچوں کی نشونما انکی  پیدائش سے قبل مادہ کے جسم میں ہی ہوتی تھی۔

متعلقہ خبریں