آج ہم آپکو بتائیں گے کہ خراب ٹوتھ برش آپ کے کون سے 3 مشکل کام آسان کرسکتا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ٹوتھ برش ہر 3 ماہ بعد بدل لینا چاہیے البتہ بے کار ٹوتھ برش کو پھینکنے کے بجائے اسے ان 3 مشکل کاموں کے لئے استعمال کریں۔
کسی تیز قینچی کی مدد سے ٹوتھ برش کا اوپری بالوں والا حصہ اس طرح تراشیں کے بال کم ہوجائیں۔ اس کے لئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
https://youtu.be/0mlnqZHTGfk
اب اس برش سے آپ اپنے باتھ روم اور کچھ کا واش بیس کا بیچ والا حصہ اور وہ تمام حصے اچھی طرح صاف کرسکتے ہیں جہاں عام برش نہیں پہنچ پاتا۔
ترشے ہوئے برش سے کھڑکیوں کے کنار صاف کریں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں مٹی بہت جمع ہوتی ہے اور آسانی سے نہیں نکلتی لیکن اس باریک برش سے بہت آسانی سے صفائی ہوجائے گی۔
استعمال شدہ ٹوتھ برش سے کمپیوٹر اور کی بورڈ کی صفائی بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ ان سے ہئیر برش کی صفائی بھی اچھی طرح کی جاسکتی ہے۔




















