آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گاڑی میں اے سی نہ چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے یا نہیں۔
امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کے مطابق گاڑی کے اے سی چلنے کے باعث انجن پر معمولی دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے پیٹرول تھوڑا زیادہ استعمال ہونے لگتا ہے مگر بہت سے ڈرائیورز اس بات کا فرق واضح نہیں تلاش کرسکتے۔
اس کے لیے آپ کو اپنی گاڑی کی خصوصیات اور اے سی کمپریسر کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی معمولی بچت ہوتی ہے۔




















