دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت کافی پینا پسند کرتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے بھی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی پینے کی عادت و پسند سے انسان کی شخصیت کو جانا جا سکتا ہے۔
کیپ چینو
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جنہیں کیپ چینو پسند ہوتی ہے ، وہ بہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ بہت ہی ملنسار اور دوستوں میں گھلنے ملنے والے ہوتے ہیں۔
آئسڈ کافی یا فریپچینو
ٹھنڈی کافی یا کریمی فریپچینو پسند کرنے والے لوگ بہت ہی بہادر اور جرأت مند ہوتے ہیں۔ یہ اپنی باتوں پر اکثر قائم رہتے ہیں۔ یہ بے باک اور اپنی پسند کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔ ان کے پاس مختلف موقع کی مناسبت سے نادر خیالات و آئیڈیاز موجود ہوتے ہیں۔
ایسپریسو
تحقیق کے مطابق ایسپریسو پسند کرنے والے لوگ بہت ہی محنتی ہوتے ہیں۔ یہ اپنے کاموں میں اتنا مصروف ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے لئے بھی وقت نہیں ملتا۔ ایسے افراد کئی کاموں کو بیک وقت سرانجام دیتے ہیں۔ساتھ ہی یہ اچھے والدین بھی ہوتے ہیں۔
بلیک کافی
ایسی کافی پسند کرنے والے لوگوں کے دل میں جو بات ہوتی ہے، وہی بات ان کے منہ پر بھی ہوتی ہے، مطلب یہ کہ ان میں منافقت نہیں ہوتی۔
بلیک کافی پسند کرنے والے موڈی اور ضدی ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ بالکل خاموش رہتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں خاموش رہنا پسند کرتے ہیں کہ جب ان کو اس بات کا خطرہ ہو کہ اگر وہ کچھ بول گئے تو معاملہ بگڑ سکتا ہے اور لڑائی ہوسکتی ہے۔




















