آج بھی ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھارہے ہیں، جو آپ نے شاید ہی دیکھی ہوگی اور یہ ویڈیو آپ کو ذمہ داری اور عقلمندی کا سبق بھی دے گی۔
یہ ویڈیو انسٹا گرام پر ایک صارف نے شیئر کی جس کے کیپشن میں اس نے لکھا کہ اس کوے کی طرح بنو، انسانوں کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔
20 سیکنڈ کے اس کلپ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک کوا پلاسٹک کی خالی بوتل کو اپنی چونچ میں دبا کر کچھ تلاش کر رہا ہے اور پھر وہ ایک کوڑے دان پر بیٹھ کر بوتل کو کوڑے دان میں ڈال دیتا ہے جس کیلئے اسے تھوڑی مشکل بھی پیش آتی ہے۔
Be like this raven pic.twitter.com/fyMhMqBWQJ
— Tansu YEĞEN (@TansuYegen) July 20, 2023
اس کوے کو دیکھ کر ہم سب سیکھتے ہیں کہ ہمیں کبھی بھی کسی بھی صاف اور کھلی جگہ پر کچرا نہیں پھینکنا چاہیے بلکہ کوڑے کو ہمیشہ کوڑے دان میں پھینکنا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















