اگر کھانے کا ایک ٹکڑا مگرمچھ اور کچھوے کے سامنے رکھ دیا جائے تو کیا ہوگا؟
عام طور پر، یہ توقع کی جاتی ہے کہ مگرمچھ کھانا کھالے گا اور کچھوے کو بھی اپنا نوالہ بنا لے گا لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو کچھ بہت مختلف منظر پیش کر رہی ہے۔
You snooze, you lose… pic.twitter.com/InpToejy5u
— o̴g̴ (@Yoda4ever) July 25, 2023
ویڈیو میں ایک مگرمچھ کو پانی کے کنارے پر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کچھ ہی لمحوں میں، کسی نے اس کے سامنے کھانے کا ٹکڑا پھینک دیا اور وہ اسے کھانے کے لیے آہستہ آہستہ حرکت کرنے لگتا ہے۔
دوسری جانب اسی لمحے، ایک کچھوا تیزی سے آگے بڑھتا ہے اور مگرمچھ سے ڈرے بغیر کھانے کے ٹکڑے کو پکڑ لیتا ہے اور وہاں سے چلا جاتا ہے۔
ویڈیو اصل میں ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی۔ تاہم مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کے ایک صارف نے ویڈیو کو ایک سادہ لیکن موزوں عنوان کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















