Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خاتون کی شاندار فوڈ پینٹنگ کی ویڈیو وائرل

ایک خاتون جو کہ فوڈ پینٹنگ کرنے کے فن میں مہارت رکھتیں ہیں، کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جو کہ نظروں کا دھوکہ ثابت ہوسکتی ہے۔

آپ کسی تصویر کو دیکھ رہے ہوں گے، اور پھر اچانک آپ کو احساس ہو سکتا ہے کہ یہ تصویر اس کی نمائندگی نہیں کرتی جو آپ نے سوچا تھا۔ اس طرح کے نظری وہم اکثر ہمارے ذہنوں کو چکرا دیتے ہیں اور ہمیں دھوکہ دیتے ہیں۔

اب ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک فنکار اپنے جسم پر کھانے کی شاندار پینٹنگز بناتی ہیں اور آپ کے دماغ کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ یہ ایک حقیقی ڈش ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MIMI CHOI (@mimles)

اس ویڈیو کو آرٹسٹ ممی چوئی نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ ممی چوئی اکثر اپنا آرٹ ورک بنانے کے لیے میک اپ اور دیگر چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔
ان کی حالیہ ویڈیو میں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنے سر پر رامین کا پیالہ کیسے بنایا ہے۔

اس کلپ میں ان کے کچھ دوسرے فن پارے بھی دکھائے گئے ہیں اور پہلی بار جب آپ ڈرائنگ کو دیکھیں گے تو یہ آپ کو حقیقی لگ سکتا ہے، تاہم دوسری نظر آپ کو دنگ کر دے گی۔

خیال رہے کہ یہ پوسٹ پچھلے سال شیئر کی گئی تھی۔ پوسٹ ہونے کے بعد سے اسے نو لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس شیئر کو 60,000 کے قریب لائکس اور متعدد تبصرے بھی ملے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں