Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب گیم کھیلنے کیساتھ ساتھ پیزا کی خوشبو بھی سونگھیں

اب گیم کھیلنے کیساتھ ساتھ پیزا کی خوشبو سونگھنا بھی ممکن ہے لیکن ، کیسے آئیں جانتے ہیں۔

مائیکرو سوفٹ نے دنیا کا پہلا گیم کنٹرولر متعارف کروایا ہے جس سے کھیلتے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے اور ایسے آپ کو اپنے پسندیدہ کھانے کا احساس ملتا رہتا ہے۔

 بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیاں آئے روز نت نئے گیمز متعارف کراتی رہتی ہیں۔ اب مائیکرو سافٹ نے اس میدان میں جدت لاتے ہوئے پیزا کی خوشبو والا گیم متعارف کرایا ہے جس کو کھیلنے کے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے۔

 پیزا کی خوشبو والا دنیا کا پہلا ایکس بکس کنٹرولر تیار کر لیا ہے جس سے کھیلنے کے دوران کھلاڑی کو پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے اور اسے آپ کو اپنے پسندیدہ کھانے کا احساس ملتا رہتا ہے۔

یہ منفرد کنٹرولر نئی آنے والی ایک فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کی مارکیٹنگ کا حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کنٹرولر کو مخصوص تعداد میں بنایا گیا ہے۔ اس کے 4 ماڈل ہیں تاہم ان کی کوئی قیمت نہیں ہے بلکہ یہ تعارفی مہم کے تحت تحفے میں دیے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں