Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے والدین ہوجائیں ہوشیار!

اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے والدین کے لئے انتہائی بُری خبر آ گئی ہے۔

بیشتر والدین بچوں کی پیدائش کے فوراً بعد انسٹاگرام پر ان کی پروفائل بنادیتے ہیں اور  پھر ان کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں جس میں ہمارے پاکستانی اداکار سرِ فہرست ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عمل کس قدر خطرناک ہے؟

والدین جو دوسرے آن لائن دوستوں سے تعلقات برقرار رکھنے یا بڑھانے کے لیے اپنے بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اسے ‘شیرنٹنگ’ کہا جاتا ہے۔

The Dangers Of "Sharenting": What To Ask Yourself Before Posting

آن لائن شیئر کی جانے والی تصاویر جو آپ کے لیے یادگار لمحات ہیں، وہ دوسروں کے لیے ڈیٹا ہو سکتا ہے۔

دورِ جدید میں ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا کچھ ہوسکتا ہے، بس اس کے لیے کچھ تصاویر درکار ہوتی ہیں جو بدقسمتی سے والدین خود آن لائن شیئر کرتے ہیں۔

Sharenting': Why is France trying to stop parents from oversharing their children's images online? | Euronews

یہ تصاویر کوئی بھی کسی بھی وقت استعمال کرسکتا ہے جس سے بچوں کا مستقبل بری طرح خراب ہوسکتا ہے۔

ان تصویروں کی مدد سے بچے کی پہچان چوری ہوسکتی ہے، کوئی بھی شخص اپنے ناکردہ گناہ کے سبب جیل جاسکتا ہے، یہاں تک کہ آواز بھی غلط کاموں کے لیے استعمال ہوسکتی ہے، یہاں تک کے والدین اپنے ہی بچے کی کاپی کی گئی آواز کے جھانسے میں آسکتے ہیں۔

Can a Printer Be Hacked?

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 75 فیصد والدین اپنے بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جبکہ 10 میں سے 8 والدین وہ ہوتے ہیں جو اپنے فالوورز سے کبھی ملے بھی نہیں ہوتے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں