Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

150 فٹ طویل سینڈوچ کو منٹوں میں کھا لیا گیا

امریکہ میں ایک فلاحی مقصد کے لیے دنیا کے طویل ترین سینڈوچ میں سے ایک بنایا گیا ہے۔

اسے لبنان بولونا سینڈوچ کا نام دیا گیا تھا جس کی کل لمبائی 150 فٹ طویل تھی۔

پینسلوانیا میں لبنان نامی علاقے میں رضاکاروں کے دن رات کی محنت سے یہ سینڈوچ تیار کیا ہے جسے ایک میلے میں رکھا گیا تھا۔ یہ ایک خاص سینڈوچ ہے جو اپنی خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

تمام ضروری اجزا کے ساتھ بنایا گیا طویل ترین سینڈوِچ منٹوں میں کھالیا گیا۔

ہر ایک فٹ سینڈوچ کی قیمت 100 ڈالر تھی۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم علاقے کے غریب لوگوں کی غذائی مدد میں خرچ کی جائے گی جو لبنان وادی کہلاتا ہے۔

سینڈوچ کی تیاری میں پنیر کے 600 ٹکڑے اور 1200 سینڈوچ سلائس استعمال کی گئی تھیں۔ ایک فٹ ٹکڑے میں 6 سینڈوچ شامل تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں