کارڈی بی نے لاس ویگاس میں ایک کنسرٹ کے دوران جو مائیکروفون پھینکا تھا وہ اب نیلام کیا جا رہا ہے۔
مائک کو “Shure Axient digital Mic Cardi B threw at a person” کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
اسے لاس ویگاس کے کچھ بڑے نائٹ کلبوں کو آڈیو سپورٹ فراہم کرنے والی آڈیو کمپنی دی ویو کے مالک اسکاٹ فشر نے نیلامی کے لیے پیش کیا ہے۔
خیال رہے کہ معروف امریکی ریپر بیلکلیس مارلینز المنزر سیفس المعروف کارڈی بی کی حال ہی میں انٹر نیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ نے اپنا مائیکرو فون کنسرٹ میں شریک ایک شخص پر دے مارا تھا۔
تاہم مائیک پھینکنے کے اس موقع پر انکی ٹیم کے اسٹیج پر موجود ارکان نے پبلک میں جاکر اس شخص کو نکال دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















