Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں سے سڑک پر بننے والے گڑھے میں گاڑی گرنے کی خوفناک ویڈیو

چین میں زبردست بارشوں کے بعد ایک سڑک پر بننے والے گہرے گڑھے میں گاڑی گر گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 چین کے علاقے ہیلون جیانگ میں ڈوکسوری طوفان نے تباہی مچا دی ہے، ایک علاقے میں طوفان میں پل کا ایک حصہ بھی بہہ گیا جس کے باعث کئی گاڑیاں اس میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئیں۔

ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک گاڑی کو خوف ناک طور پر گڑھے میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے، سڑک پر گڑھا اس طرح اچانک سامنے آتا ہے کہ ڈرائیورز کو پتا نہیں چل پاتا، جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں گڑھے میں گریں۔

یہ ویڈیو ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، جو حادثے کی شکار گاڑی کے بالکل پیچھے چل رہی تھی، اور خود حادثے سے بال بال بچ گئی۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا، لوگوں نے اسے بڑی مشکل سے لیکن بہ حفاظت گاڑی سے کھینچ کر نکال لیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں