Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرل فرینڈ کے لئے پیزا لے کر جانا نوجوان کو موت کے منہ میں لے گیا

بھارت میں گرل فرینڈ کے لئے پیزا لے کر جانے والا نوجوان عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد میں رات کے 3 بجے اپنی گرل فرینڈ کی فرمائش پر پیزا لانے والا 20 سالہ نوجوان شعیب لڑکی کے گھر کی چھت سے ہی گر کر اپنی جان کی بازی ہار گیا جبکہ لڑکے کے والد نے اس حادثے کو قتلٓ قرار دے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکے نے سیڑھیوں پر لڑکی کے والد کے قدموں کی آواز سنی تو چھت کے کنارے پر بھاگا اور لٹکتی تاروں سے سہارا لینے کی کوشش کرتے ہوئے نیچے گر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے بعد اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے وہ چل بسا۔

واضح رہے کہ شعیب کے والد نے لڑکی کے گھر والوں پر پولیس میں شکایت درج کرادی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں