Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاہکوں کو غلیظ انداز میں آئسکریم پیش کرنے والا اسرائیلی ریسٹورنٹ

دنیا میں تو ویسے کئی ریسٹورنٹس ہیں جو اپنی کسی نہ کسی انوکھی خصوصیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں تاہم ابھی اسرائیل میں ایک ریسٹورنٹ اپنے گاہگوں کو آئس کریم پیش کرنے کے گندے انداز کیلئے مشہور ہورہا ہے۔

اسرائیلی شہر ہولون کا ایک ریستوراں گورڈوس اپنی آئس کریم کی وجہ سے مقامی سطح پر اور آن لائن کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

یہ ریسٹورنت کموڈ میں چاکلیٹ آئس کریم رکھ کر اس انداز سے پیش کرتا ہے جیسے کسی نے پوٹی کی ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا ماڈرن ٹوائلٹ ریسٹورنٹ تائیوان کے ضلع داتونگ میں بھی موجود ہے۔

یہ ریسٹورنٹ تین منزلہ پر بنا ہوا ہے جس کی پوری اندرون سجاوٹ باتھ روم کے اسٹائل میں کی گئی ہے۔ یہاں ہر وہ چیز شامل ہے جو باتھ روم میں ہوسکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں