امریکہ سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ لڑکی نے اپنی دلی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کی۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹی لڑکی جو کہ کینسر کا شکار تھی اور یہ شادی شاید آخری خواہش تھی جو کینسر کی مریضہ نے انتقال سے پہلے پیش کی تھی جو ان کے گھر والوں کے باعث حقیقت میں بدل گئی۔
ایما ایڈورڈز اور ڈینیل مارشل کرسٹوفر “ڈی جے” ولیمز کی یہ شادی لڑکی کے انتقال سے صرف 12 دن پہلے 29 جون کو ہوئی تھی ۔
خیال رہے کہ ایما کو گزشتہ سال اپریل میں ایکیوٹ لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اس کے والدین، الینا اور ایرون ایڈورڈز نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ وہ اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
تاہم، جون میں خاندان کو دل دہلا دینے والی خبر دی گئی کہ ایما کا کینسر لاعلاج ہے اور اس کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف کچھ ہی دن باقی ہیں۔
مبینہ طور پر اس جشن کو ایک “فرضی شادی” قرار دیا گیا جہاں لڑکی نے اپنے بچپن کے پیارے سے شادی کی۔ معلوم ہوا کہ شادی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اسے دو دن سے بھی کم وقت میں انجام دیا گیا تھا اور اس میں تقریباً 100 خیر خواہوں نے شرکت کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















