Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریچھ کی شادی میں انٹری؛ کھانے کے میز پر دھاوا بول دیا

 امریکا میں ایک ریچھ نے شادی کی تقریب میں گھس کر کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔

ریاست کولوراڈو کی ایک کاؤنٹی میں حال ہی میں برینڈن مارٹینیز اور کائلین مکروسی مارٹینیز کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں بن بلائے ریچھ نے گھس کر کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔

دلہن کائلین مارٹینیز نے فیس بک پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی کے دن پہلے بارش شروع ہوئی لیکن صرف یہی نہیں بعد میں ایک ریچھ نے تقریب میں گھس کر میٹھے سے سجی میز ہڑپ کرلی۔

نوبہیاتا جوڑے نے بتایا کہ سیکیورٹی نے جلد ہی ریچھ کو تقریب سے نکالا، تاہم اس دوران اس ریچھ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

کائلین مارٹینیز نے بتایا کہ ریچھ نے میز پر سامنے ہی رکھے لیمن بار اور کینولیز کھائے اور ان کو کھانے کو نہیں مل سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں