Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوان اپنی محبوبہ کو موٹر سائیکل سے پھینک کر فرار، ویڈیو وائرل

ایک بائیک چلانے والے نوجوان کی اپنی گرل فرینڈ کو اپنی موٹر سائیکل سے سڑک کے بیچ میں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو کو ایک صحافی ابھیشیک آنند نے شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ، “اس لڑکی کو رشتہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے یہ لڑکا اپنی گرل فرینڈ کا چالان نہیں دے سکا اور اس لیے اسے سڑک کے بیچ میں موٹر سائیکل سے پھینک دیا۔”

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک جوڑا سگنل پر رک جاتا ہے۔ وہ دونوں ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے۔ جب ٹریفک پولیس نے یہ دیکھا  تو انہیں روک لیتی ہے لیکن بائیکر لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو سڑک کے بیچ میں پھینک کر فرار ہوجاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں