سائنسدانوں نے ایک ایسا پینٹ تیار کر لیا ہے جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گا۔
حال ہی میں امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیار کیا ہے جو کسی عمارت پر استعمال کیا جائے تو وہ گرمیوں میں ٹھنڈی جبکہ سردیوں میں گرم رہتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ پینٹ ائیر کنڈیشنر اور ہیٹنگ کا متبادل ثابت ہوگا۔
تحقیق کے مطابق اس نئے پینٹ کے استعمال سے گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے توانائی کے خرچ میں 21 فیصد کمی آئے گی، جس سے بجلی کے بل میں بھی نمایاں بچت ہوگی۔
یہ پینٹ متعدد رنگوں میں دستیاب ہوگا تاکہ صارفین اپنی پسند کے رنگ کا استعمال کر سکیں۔
اس پینٹ کی آزمائش کے لیے سائنسدانوں نے ایسا مصنوعی گرم ماحول تیار کیا جو امریکا بھر میں اپارٹمنٹ عمارات میں دیکھنے میں آتا ہے۔
اس کے بعد پینٹ کو دیواروں اور چھتوں پر استعمال کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ پینٹ کے استعمال سے ائیر کنڈیشنرز اور ہیٹنگ کے لیے استعمال کی جانے والی توانائی میں ایک سال کے دوران 7.4 فیصد کمی آئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















