Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی سے کچھ دن پہلے کتے نے دولہے کا پاسپورٹ چبا ڈالا

امریکہ میں رہائش پذیر شخص کو اپنی شادی سے محض دو ہفتوں پہلے کڑی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی شادی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بوسٹن کے رہائشی ڈوناٹو فراتارولی کے پالتو کتے نے اپنے مالک کا پاسپورٹ چپا ڈالا ہے، جس کی شادی 31 اگست کو اٹلی میں طے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا دراصل جمعرات کو اپنی شادی کا فارم بھرنے سٹی ہال گیا تھا اور گھر واپسی پر واپسی پر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ چکی نے پاسپورٹ کھا لیا ہے۔

گولڈن ریٹریور، جس کا نام چیکی ہے، نے نادانستہ طور پر اپنا پاسپورٹ چبا کر ایک سنگین مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔

بعدازاں جوڑے نے اپنی شادی کے دن سے پہلے پاسپورٹ کے متبادل کے حصول میں مدد کے لیے مقامی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کتے کے مالک ڈوناٹو  نے کہا ہے کہ “میں تھوڑا سا تناؤ میں ہوں لیکن امید ہے کہ سب کچھ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔”

خیال رہے کہ ڈوناٹو  اور اس کی منگیتر کو شادی کے لئے جمعہ کو روانہ ہونا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں