فٹ پاتھ میں چھپے مگر مچھوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فٹ پاتھ کے اندر سے مگر مچھوں کا پورا خاندان باہر نکل آیا ہے۔
ہوا کچھ ہوں کہ علاقہ مکینوں کو اکثر فٹ پاتھ کے پاس سے عجیب وغریب آوازیں سنائی دیتی تھیں پھر اچانک اس جگہ شگاف پڑ نا شروع ہوگیا۔
تھوڑی سی کھدائی پر تین مگر مچھ زمین کے اندر سے نمودار ہوئے جنہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
واضح رہے کہ زمین سے نکلنے والے ان مگر مچھوں کو نہایت ہی احتیاط سے ریسکیو کر کے وائلڈ لائف افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















