Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسان کی پیاسے پرندے کو پانی پلانے کی ویڈیو ہوئی وائرل

پیاسے پرندے کو پانی پیش کرنے کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کا دل جیت لیا ہے اور دل چھولینے والی اس ویڈیو میں پرندے کے ردعمل کو دکھایا گیا ہے جب انسان آہستہ آہستہ اس کے سامنے پانی ڈالتا ہے۔

ویڈیو کو Reddit پر ایک سادہ عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے، “پانی زندگی ہے”۔

Water Is Life
by u/baconroll2022 in MadeMeSmile

ویڈیو کا آغاز پرندے کو بے حرکت، زمین پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا ہے اور چند ہی سیکنڈ میں ایک شخص پرندے کی چونچ کے پاس بوتل سے پانی ڈالنا شروع کر دیتا ہے۔

پانی کی وجہ سے پرندہ تھوڑی سی حرکت کرتا ہے تاہم پانی پینے کے بعد یہ کھڑا ہو جاتا ہے اور اپنی پیاس بجھانے کے لیے مزید پانی پیتا رہتا ہے۔ ویڈیو کا اختتام اس شخص کی ہتھیلی پر پرندے کے بیٹھنے پر ہوتا ہے۔

یہ پوسٹ دو دن پہلے شیئر کی گئی تھی جسے سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جاتا ہے۔

اس پوسٹ پر ایک صارف نے کہا کہ، “اسے موت کے دہانے سے زندہ واپس آتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی”، ایک اور صارف نے لکھا “کچھ ہیرو ماسک نہیں پہنتے، وہ پانی کی بوتل لاتے ہیں۔”

ایک اور صارف نے کہا کہ، “پرندے اور گلہری خوراک تلاش کر سکتے ہیں لیکن صاف پانی کا ایک اچھا ذریعہ ہمیشہ دستیاب نہیں ہوتا ہے۔ خاص طور پر گرمی میں۔ میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ پرندوں کے دو حمام کو مکمل اور تازہ رکھوں۔ چھوٹے پرندوں کا خیال رکھنا ہے!”

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں