Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپین میں ساحل سمندر پر نہاتے ہوئے شخص پر شارک کا حملہ

اسپین کے شہر ویلنسیا کے ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے ایک شخص پر شارک نے حملہ کردیا۔

ماہرین نے زخم دیکھ کر حملہ کرنے والی شارک کو نیلی نسل کی شارک قرار دیا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق حملے کا شکار ہونے سے قبل اس نے ایک سایہ دیکھا۔

اس شخص نے اپنے جسم سے خون نکلتا دیکھ کر کنارے کی طرف جانا شروع کردیا تا کہ باقی لوگوں کو شارک کی موجودگی سے آگاہ کرسکے جب کہ متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

ساحل سمندر پر موجود پولیس نے فورا لوگوں کو ساحل خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ساحل پر جانے پر پابندی لگادی ہے تاہم ساحل سمندر پر شارک کی موجودگی نہ ہونے کے باعث اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیلی شارک انسانوں کا شکار نہیں کرتی بلکہ چھوٹی مچھلیاں ہی اس کی خوراک ہوتی ہیں لیکن اس طرح انسانوں پر حملہ انوکھی بات ہے۔

واضح رہے کہ نیلی شارک اسپین کے ساحلوں کے نزدیک ہی رہتی ہے لیکن 2006 کے بعد شارک کے اس طرح سے نزدیک آنا کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں