دنیا بھر میں انسان اور کتے کی دوستی بہت عظیم اور مخلص سمجھی جاتی ہے اور عام طور پر یہ رشتہ پالتو کتوں کے ساتھ ہوتا ہے لیکن حال ہی میں ایک عورت کی آوارہ کتے کے لئے احساس ہمدردی نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔
آوارہ کتے کے ساتھ ایک خاتون کے ہمدردی کے عمل نے سوشل میڈیا پر صارفین سے داد وصول کی ہے۔
ویڈیو کا آغاز ایک آوارہ کتے کے نل سے پانی پینے کی جدوجہد کرنے سے ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے نل بند ہوتا ہے اور کتا پانی نہیں پیتا ہے۔
View this post on Instagram
اس وقت ایک عورت اس آوارہ کتے کے لئے پانی کا نکل کھول دیتی ہے جس کی وجہ سے کتا پانی پینا شروع کر دیتا ہے اور اپنی پیاس بجھاتا ہے۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر پیج گیو انڈیا نے شیئر کیا ہے اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ، “مہربانی ایک ایسا تحفہ ہے جسے ہر کوئی دے سکتا ہے۔”
اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد سے بہت سے لوگوں نے اس خاتون کے حسن سلوک کو سراہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















